ندیم انور چیمہ سمیت 18رہنماؤں کی تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور سے ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈرندیم انور چیمہ سمیت 18رہنماؤں نے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چودھری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔اورنج ٹرین منصوبے کیلئے200ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے ۔ سوموار کے روز (ن) لیگ کے پی پی95سے ٹکٹ ہولڈر ندیم انوار چیمہ ضلع کونسل کے سابق رکن رضوان قادر چیمہ‘میجر (ر) نبیل انور چیمہ ‘چوہدری سلمان ‘اظہر مقبول ‘سہیل مظہر ‘تنویر شہزاد سمیت (ن) لیگ کے 18 رہنماؤں نے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کر کے تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے ساتھ قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں ۔