وزیر اعظم کے اقتصادی وژن کی بدولت معیشت بہتر ہوئی، رفیق رجوانہ

وزیر اعظم کے اقتصادی وژن کی بدولت معیشت بہتر ہوئی، رفیق رجوانہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پاکستانی دنیاکے کسی بھی خطے میں ہوں ان کا دل اور دماغ اپنے وطن میں ہوتا ہے اور ان کی تمام تر کوششو ں کا محور ارض پاک کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے عمل کو تیز کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یورپ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جنہو ں شہزادہ عثمان طاہراور افضال احمد وڑائچ کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر سال پندرہ ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملک میں بھیج کر ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے عمل میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید موثر کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں وطن عزیز کی خدمت کر سکیں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے اقتصادی وژن کی بدولت ملکی معیشت بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں ۔دریں اثنا،ء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سابق ضلعی ناظم میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -