بچہ اغواء میں سزا یافتہ خاتون سمیت تین مجرموں کی عمر قید کیخلاف اپیلیں مسترد

بچہ اغواء میں سزا یافتہ خاتون سمیت تین مجرموں کی عمر قید کیخلاف اپیلیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے کے اغواء میں سزا یافتہ خاتون سمیت تین مجرموں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم شاہنواز، سرفراز اور یاسمین بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی، مجرموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ناقص شواہد اور ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود انہیں عمر قید کی سزا سنائی، کمسن بچے شاہ زیب کے اغواء میں کوئی بھی آزاد گواہ نہیں لہذا انہیں بری کیا جائے، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل خرم خان نے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تینوں مجرموں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے شاہ زیب کو 50لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کیا، بچہ اور رقم مجرموں سے برآمد ہوئی، فیصل آبا د کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بالکل قانون کے مطابق ہے، تمام شواہد اور گواہ مجرموں کے خلاف جاتے ہیں، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد تینوں مجرموں کی عمر قید کی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -