انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس30 جنوری کو طلب

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس30 جنوری کو طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اور اشتہاری ملزموں کی گرفتاریوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کا خصوصی اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں 30 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری، صوبہ بھر کے آر پی او زاورپراسکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اہم اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں،جیلوں میں موبائل فونزکے استعمال پر پابندی ،اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -