جنوبی افغانستان میں طالبان کیخلاف برسرپیکار نیٹو فورسز کے متعد د کمانڈرز تبدیل

جنوبی افغانستان میں طالبان کیخلاف برسرپیکار نیٹو فورسز کے متعد د کمانڈرز ...

  

کابل( اے این این ) افغانستان میں تعینات نیٹو کے عوامی رابطوں کے شعبے کے سربراہ امریکی بریگیڈیئر جنرل وِلسن شوفنر نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرپیکار فورسز کے متعدد کمانڈروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے،اس کے علاوہ وہاں افغان فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ ہلمند میں طالبان سے جنگ لڑنے والے فوجی یونٹس میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ، کمانڈر کے ساتھ ساتھ بریگیڈیئر سطح کے اہلکاروں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہلمند کی میوند کور میں موجود کرپٹ اور نا اہل افسران کو ہٹایا جا رہا ہے جس میں کمانڈر کے ساتھ چند بریگیڈ کمانڈر بھی شامل ہیں،صوبہ ہلمند کے دس اضلاع میں افغان فوج کی طالبان سے جنگ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تبدیلیوں کی وجہ افغان فوج کی 215 میوند کور میں پائی جانے والی کرپشن اور نااہلی بنی۔

مزید :

علاقائی -