پنشن خوردبرد سکینڈل میں ملوث شریک ملزم عبدالخالد کی ضمانت منظور

پنشن خوردبرد سکینڈل میں ملوث شریک ملزم عبدالخالد کی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی پنشن کی خوردبرد کے سکینڈل میں ملوث شریک ملزم عبدالخالد کی ضمانت منظور کر لی، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم عبدالخالد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ گیا کہ نیب کے پاس پنجاب سمال انڈسٹریز کے ملازمین کا 106ملین کا پنشن سکینڈل زیر سماعت ہے جس میں مرکزی ملزم ناصر ڈوگر گرفتار ہو چکا ہے ، نیب کی تفتیش میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ درخواست گزار عبدالخالد کے بینک اکاؤنٹ میں جو رقم آئی وہ آگے ناصر ڈوگر کو منتقل ہو گئی ، عبدالخالد نے کوئی مالی فائدہ نہیں لیا ، نیب کے پراسکیوٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم عبدالخالد نے سکینڈل سے کوئی فائدہ نہیں لیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم عبدالخالد کی ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -