مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی نے ایم این اے کی نااہلی کیلئے تحریک انقلاب کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہونے والے اسفن یار بھنڈارہ نے کاغذات نامزدگی میں نیب ریفرنسز کا ذکر نہیں کیا جو آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت حقائق چھپانے پر اسفن یار بھنڈارہ کو نااہل قرار دے،ایم این اے کی طرف سے رانا محمد افضل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب ریفرنسز کو ٹرائل کورٹ مسترد کرچکی ہے، اعلی عدلیہ نے نیب ریفرنسزمیں جو وارنٹ جاری کئے گئے تھے وہ بھی کالعدم کر دیئے تھے، رانا افضل ایڈووکیٹ نے مزید موقف اختیار کیا کہ جو الزام ثابت ہی نہ ہو سکے ، اس کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی نہیں ہے، عدالت اس درخواست کو غیرضروری قرار دے کر مسترد کرے، فاضل بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -