بھارتی وزیر اعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات ،پاکستان کے خلاف شکایتیں

بھارتی وزیر اعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات ،پاکستان کے خلاف شکایتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (مانٹیرنگ ڈیسک، اے این این ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فرانس کے صدر فرانسو اولاندے سے وفود کی سطح کی ملاقات، پاکستان کے خلاف شکوے شکایات،مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے پٹھان کوٹ اورممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کے درمیان وفود کی سطح کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں پٹھان کوٹ حملے کی مذمت کی گئی اور پاکستان سے کہا گیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی طرح کے حالات ہوں دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ خواں اس کے جو بھی عزائم ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین ،حقانی نیٹ ورک اور القاعدہ جیسے دوسرے دہشت گرد گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جانی چاہیے ۔ بیان میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کرے۔ فرانس کے صدر نے جنوبی ایشیاء خصوصاً افغانستان میں استحکام کیلئے بھارت کے کردار اور پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی پر بھارت کی تعریف کی۔ انھوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ بھارت کے ساتھ مل کرلڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ فرانسواولاند بھارت کے3 روزہ دورے پرہیں۔ چندی گڑھ میں انھوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کیساتھ انڈیا، فرانس بزنس سمٹ میں شرکت کی۔ فرانسیسی صدراور بھارتی وزیر اعظم کی موجودگی میں بھارتی اورفرانسیسی کمپنیوں کے درمیان16 معاہدوں پر دستخط ہوئے
بھارتی وزیراعظم


نئی دہلی (مانٹیرنگ ڈیسک،اے این این) بھارت نے فرانس کے ساتھ دنیاکی سب سے بڑی دفاعی ڈیل کرلی جس کے تحت وہ نو ارب ڈالر کی لاگت سے 36 رافیل لڑاکا طیار ے خریدے گا ۔ میڈیارپور ٹ کے مطابق بھارت نے پیر کو بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ فرانس سے 36 لڑاکا طیارے حاصل کرے گا۔ اس سلسلے میں سرمایے سے متعلق فیصلہ حتمی مذاکرات میں طے پائے گا۔ فرانسیسی کمپنی ڈاسا کے بنائے ہوئے 36 رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کو دنیا کی بڑی دفاعی ڈیل قرار دیا جا رہا ہے۔ خلا، ریلوے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان دیگر 13 اہم معاہدے کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں پر دستخط فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے دورہ بھارت کے موقع پر ان کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں ہوئے ۔فریقین نے بین الحکومتی معاہدے کے تحت اس ڈیل کے لیے سرمایے کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانسیسی صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ایک حتمی مرحلہ ہے کہ بھارت یہ لڑاکا طیارے خریدے اور فرانس ان طیاروں کو ایک عظیم ملک کو مہیا کرے۔ اس موقع پر فرانسوا اولاندے نے کہا کہ ان طیاروں کے لیے سرمایے سے متعلق معاملات اگلے چند روز میں طے ہو جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کو یہ 36 رافائل طیارے نو ارب ڈالر کے فروخت کیے جائیں گے۔ اولانڈ نے کہا کہ یہ بین الحکومتی معاہدہ ایک ایسا فریم ورک مہیا کرتے ہے، جس کے تحت تجارتی معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور معاہدے کے تحت بھارت فرانس سے 800 ریلوے بوگیاں خریدے گا، جبکہ فرانسیسی خلائی ایجنسی سی این ای ایس کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ بھارت کے اگلے مریخ مشن میں شامل ہو۔ فرانسیسی کمپنیاں بھارت میں اگلے پانچ برسوں میں صنعتی شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
لڑاکا طیارے

مزید :

علاقائی -