پنجاب سمال انڈسٹریزکوآپریٹوسوسائٹی کے صدر سعید احمد عثمانی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور

پنجاب سمال انڈسٹریزکوآپریٹوسوسائٹی کے صدر سعید احمد عثمانی کی 8 فروری تک ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری میں پنجاب سمال انڈسٹریزکوآپریٹوسوسائٹی کے صدر سعید احمد عثمانی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم سعید عثمانی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پنجاب سمال انڈسٹریزکوآپریٹوسوسائٹی کے صدر کا الیکشن جیتا ہے، ہارنے والے امیدوار اس کے خلاف مختلف محکموں میں جھوٹی درخواست بازی کر رہے ہیں، نیب نے ہارنے والے امیدوار کی شکایت پر درخواست گزار کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کر دی ہے ، درخواست گزار نیب کی انکوائری میں شامل بھی ہواہے اور اپنے تمام اثاثے اور ذرائع آمدن بھی ظاہر کئے ہیں مگر اس کے باوجود خدشہ ہے کہ نیب انکوائری کو مقدمہ میں بدل کر درخواست گزار کو گرفتار کر سکتا ہے لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے 8فروری تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کے تفتیش افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -