آرمی چیف کا ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا خیر مقدم

آرمی چیف کا ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھاکہ آرمی چیف کے توسیع نہ لینے کے فیصلے سے فوج بطور ادارہ مزید مضبوط ہو گا ،جنرل راحیل شریف کے اس فیصلے سے قوم کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے فیصلے سے ان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ۔شاہ محمود قریشی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنی ذات سے قومی مفاد کو عزیز سمجھا، مقررہ مدت میں دیانت داری سے کام مکمل کرنے پر قوم آرمی چیف کو یاد رکھے گی۔ تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شریں مزاری نے بھی آرمی چیف کے اعلان کا خیر مقدم کی اور ان کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے

تحریک انصاف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری کا آرمی چیف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے بڑے اداروں کے اہم عہدوں پر ملازمت میں توسیع لینے کے رحجان کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اس فیصلے سے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -