چوہدری نثار علی خان کی کمر میں شدید تکلیف ہے ،شرمیلا فاروقی

چوہدری نثار علی خان کی کمر میں شدید تکلیف ہے ،شرمیلا فاروقی

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کمر میں شدید تکلیف ہے ۔ ان کے بارے میں یہ پتہ بھی نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کس اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شرمیلا فاروقی نے دعا کے وقفہ کے دوران بتائی ۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جہاں کہیں بھی ہوں ، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض ادا کر سکیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -