سندھ اسمبلی ،شہلا رضا اور محمد حسین کے درمیان تلخ کلامی

سندھ اسمبلی ،شہلا رضا اور محمد حسین کے درمیان تلخ کلامی

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوا یم )کے رکن محمد حسین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ محمد حسین نے وقفہ سوالا ت کے دوران ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب اس سیٹ پر بیٹھیں تو تحمل کا مظاہرہ کیا کریں ۔ آپ میں اور آغا سراج درانی میں فرق ہے ۔ آغا سراج درانی سب کی بات سنتے ہیں ۔ آپ جب اپنی باتیں شروع کر دیتی ہیں اور پھر کسی کی نہیں سنتی ہیں تو پھر حالات خراب ہو جاتے ہیں ۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ حالات تب خراب ہوتے ہیں ، تب کوئی رکن شو مارتا ہے یا اسمارٹ بننے کی کوشش کرتا ہے ۔ میں کوئی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرتی اور میں رولز کے مطابق اجلاس کو چلاتی ہوں ۔ آپ رولز کے مطابق بحث نہیں کر سکتے ۔ محمد حسین نے کہا کہ آپ کو رولز کا پتہ ہی نہیں ہے ۔ شہلا رضا نے کہا کہ آپ وقت ضائع کر رہے ہیں اور آپ کے پاس کوئی ضمنی سوال نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے محمد حسین کا مائیک بند کرا دیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -