کالعدم تنظیم سے رابطوں کا الزام ،لاہور سے نجی یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار
لاہور (خصو صی رپورٹ) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو کالعدم تنظیم سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حساس اداروں نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا اور مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔ واضح رہے کراچی میں بھی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بھی القاعدہ کو فنڈنگ اور سانحہ صفورا میں سہولت کار ہونے کے الزام میں نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عادل مسعود کو گرفتار کیا تھا