پی ٹی آئی کے ایم این اے فنڈز سے بجلی سکیموں میں کرپشن کا انکشاف

پی ٹی آئی کے ایم این اے فنڈز سے بجلی سکیموں میں کرپشن کا انکشاف

  

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) احتساب کمیشن صوبہ خیبر پختون خوا تحریک انصاف کے MNA مالاکنڈ کے فنڈ سے بجلی فرہمی کی سکیموں میں کرپشن کا نوٹس لیں ۔ بجلی پولز کی تاریں بازار میں فروخت۔بجلی کے کھمبے صارفین کے جیب سے نصب کردئے گئے ہی سیمنٹ اور پولز نصب کرنے کی رقم ہڑپ۔ بجلی کے کھمبوں پر چار کی بجائے صرف دو دو تاریں لگا کر باقی بجلی تار کرپشن کی نذر ہو جاچکی ہے۔ بعض مقامات میں بجلی پولز پر سرے سے تا حال تاریں بھی نصب نہیں ہوسکی ہیں ۔ ۔ تحقیقات کی جائے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنما شجاعت علی خان کی پریس بریفنگ تفصیلات کے مطابق : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی آئی مالاکنڈ کے سینئر رہنماء شجاعت علی کنگ خان نے یہاں درگئی میں اخباری نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے احتساب کمیشن صوبہ خیبر پختون خوا سے تحریک انصاف کے MNA مالاکنڈ جنید اکبر خان کے ترقیاتی فنڈ سے منظور کردہ بجلی فرہمی کی سکیموں میں کرپشن کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مالاکنڈ کے بیشتر یونین کونسلوں جن میں درگئی یونین کونسل قابل ذکر ہے میں بجلی کے کھمبے ضرورت مند صارفین کے جیب سے نصب کردئے گئے ہیں جبکہ سیمنٹ اور پولز نصب کرنے کی رقم ہڑپ کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے کھمبوں پر چار کی بجائے صرف دو دو تاریں لگا کر باقی بجلی تاریں کرپشن کی نذرکی جاچکی ہے جبکہ بعض مقامات میں بجلی پولز پر سرے سے تاریں بھی نصب نہیں ہوسکی ہیں ۔ انہون نے انکشاف کیا کہ بجلی کی تاریں بازار میں فروخت کی جاچکی ہے۔ انہون نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے بھی اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور ایم این اے مالاکنڈ جنید اکبر خان پر الزام عائد کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی آزاد ناظمین کو تحریک انصاف میں شامل نہیں ہونے دئے گئے کہ آئندہ انتخابات میں ان کے لئے پارٹی ٹکٹ کو خطرہ کے سبب پیپلز پارٹی کوخفیہ ڈیل سے جتواکر ضلع نظامت حوالے کی گئی اور اس کے الزامات مخلص ورکرز پر لگا دئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے جنید اکبر خان نے ضلعی یوتھ کونسلر کے سیٹ پر ایک شکست خوردہ امیدوار سے ڈیل کرکے پی ٹی آئی کے یوتھ کا حق فروخت کردیا ہے ۔ انہون نے کہا کہ ایم این اے جنید اکبر خان تحریک انصاف کو اپنی ذاتی مفاد ات کے لئے استعمال کررہے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے ورکرز ان کو مزید ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ انہون نے کہا کہ وہ خود یوتھ کی ضلعی صدارت پر انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے اور ضلع کی سطح پر نوجوان قیادت شہاب شاہ ضلعی صدارت کے لئے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کے ورکرز مایوس ہیں اورمالاکنڈ میں پی ٹی آئی تبدیلی لانے کی بجائے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں قائد تحریک عمران خان سے پر زور اپیل کی کہ وہ مالاکنڈ میں کھلی کچہری کرکے ورکرز کو سنیں اور حالات کا خود جائزہ لے کر کرپشن کی راہ بند کرلیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -