وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں 16فروری تک توسیع کردی گئی

وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں 16فروری تک توسیع کردی گئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کراچی کے نامزد میئروسیم اختر کی عبوری ضمانت میں 16فروری تک توسیع کردی ہے جبکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، ڈاکٹرفاروق ستار اور ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت پیرکو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر ایم کیو ایم قائدالطاف حسین ،ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار سمیت دیگر کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے 16 فروی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں بھی 16 فروری تک توسیع کردی۔متحدہ رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ملیر سٹی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -