نوجوان ملکی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

نوجوان ملکی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

  

خیرپور(خصوصی نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے نوجوانوں کے چاہیے کہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرکے ملک قوم اور صوبے کی بہتر ترقی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خیرپور یوتھ کونسل کی تقریب حلف برداری سے سچل آڈیٹوریم ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں ان ایمپلائمنٹ اور انڈر ایمپلائمنٹ جیسے مسائل سے دوچار ہے جس کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ملکی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر پر بھرپور توجہ دینا ہوگی خیرپور یوتھ کونسل کا پلیٹ فارم یہاں کے جونوانوں کو اسپورٹس،صحت، کلچر اور دیگر معلومات کی فراہمی کے لیے مثبت کردار پیش کرے گا انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو یوتھ پروگرام کے تحت 200 سے زائد ٹریڈز میں نوجوانوں کو مختلف ہنرکی تربیت فراہم کی جارہی ہے جس سے وہ اپنا روزگار حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یوتھ کونسل سندھ بھر کے دیگر شہروں میں بھی قائم ہونی چایئے اور اس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے نوجوانوں میں اہلیت صلاحیت موجود ہے انہوں نے کہا کہ خیرپور یوتھ کونسل کا منشور قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی خیرپور کا معیار تعلیم بہتر ہے جبکہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کو اپنا تعلیمی معیار مزید بہتر کرنا ہوگا ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے خیرپور یوتھ کونسل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر سید امجد شاہ جیلانی نے خطاب کے دوران بیس ہزارروپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری مظہر خان نے 30 ہزار روپے، ایڈوکیٹ مجاہد حسین راجپوت نے 30 ہزار روپے،انجمن تاجران کے صدر لالا عبدالغفار شیخ نے 3 لاکھ روپے، غلام حسین مغل نے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا قبل ازیں خیرپور یوتھ کونسل کے صدر سید عمر شاہ جیلانی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور کے وائی سی کے منشور کے بارے میں تمام مہمانوں اور شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر آنے والے تمام مہمانوں کو اجرکا تحفہ پیش کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -