نوری آباد، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد

نوری آباد، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) کوٹری پولیس نے نوری آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ،دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹری پولیس نے خفیہ اطلاع پر نوری آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے 10کلودھماکاخیزمواد،3دستی بم، کلاشنکوف اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔