مہمند ایجنسی میں خاصہ دار اہلکاراغواء کے بعد قتل

مہمند ایجنسی میں خاصہ دار اہلکاراغواء کے بعد قتل

  

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی علینگار میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے ایک خاصہ دار کو اغواء کے بعد قتل کر دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں تحصیل صافی کے علاقہ علینگار سے ایک عوضی خاصہ دار رحمت ولد سیفور کو قریبی پہاڑی علاقے کو اغواء کیا جنہیں بعد ازاں قتل کر دیا گیا۔ صبح اُن کی لاش قریبی علاقے سے ملی۔ سیکورٹی فورسزنے لاش تحویل میں لیکرعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کی۔سرچ آپریش کے دوران فورسز نے کئی مشکوک افراد گرفتار کر لئے ۔ دوسری طرف تحصیل صافی کے علاقہ قنداروں ولی کور کے عوام نے بجلی کی نارواں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پشاورٹو باجوڑ شاہراہ ایک گھنٹہ تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رکھا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -