میٹروول ، سرکاری اسکول سے چور دستاویزات لے گئے

میٹروول ، سرکاری اسکول سے چور دستاویزات لے گئے

  

کراچی(کرائم رپورٹر) میٹروول میں سرکاری اسکول میں چوری کی انوکھی واردات۔ نامعلوم افراد قیمتی سامان چھوڑکراسکول کے دستاویزات لے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق میٹروول ابراہیم علی بھائی اسکول میں نامعلوم افراد کٹرکی مدد سے کھڑکیاں اوردروازے توڑکراسکول میں داخل ہوئے۔چوری کی اس انوکھی واردات میں چوراسکول کا دیگرقیمتی سامان چھوڑکرتین سے چارالماریوں میں موجود اسکول کے دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جاری ہے اور اس معاملے میں اسکول کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -