ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران دو جاں بحق

ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران دو جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وانڈہ موچیانوالہ میں ماں کی غفلت سے پستول چلنے سے پانچ سالہ بیٹی اورجھوک بشارت میں بھائی کی غفلت سے کلاشنکوف چل جانے سے انیس سالہ بہن جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں چاہ چناورداخلی وانڈہ موچیانوالہ میں(ف)بی بی سراہنے (تکیہ)کے نیچے سے پستول اٹھارہی تھی کہ اسکی غفلت سے اچانک پستول چل گیاجس سے اسکے سامنے بیٹھی پانچ سالہ بیٹی سہرش صنم شدیدزخمی ہوگئی جسے ہسپتال لے جایاجارہاتھاکہ اس نے راستے میں دم توڑدیا۔اسی طرح تھانہ صدرکی حدودمیں علاقہ جھوک بشارت میں ریاض ولدابراہیم بلوچ اپنے گھرمیں کلاشنکوف اٹھارہاتھاکہ اچانک گولی چل گئی جس سے اسکے سامنے گھرکے کام میں مصروف اسکی انیس سالہ بہن مزیاں بی بی شدیدزخمی ہوکرجاں بحق ہوگئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -