ڈیرہ میں ڈی آئی جی اور دوسرے حکام کا تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈیرہ میں ڈی آئی جی اور دوسرے حکام کا تعلیمی اداروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)باچاخان یونیورسٹی پردہشتگردوں کے حملے کے بعدڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی کاسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے نادراآفس‘گورنمنٹ ڈگری کالج نمبرون زنانہ‘گومل میڈیکل کالج اورنجی سکول وکالج کااچانک دورہ‘نادراآفس کی ناقص سیکورٹی پراظہاربرہمی اورپندرہ یوم میں سیکورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے کی صورت میں نادراافسران اورمالک بلڈنگ کیخلاف کاروائی کی ہدایت‘گومل میڈیکل کالج اورنجی سکول وکالج کی سیکورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایات‘سیکورٹی معاملات پرکسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی کی متعلقہ حکام کوہدایت۔تفصیلات کے مطابق باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پردہشتگردوں کے حملے کے بعدخیبرپختونخواہ حکومت کی ہدایت پرڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم نادراآفس‘گومل میڈیکل کالج‘گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نمبرون اورسٹی سکول وقرطبہ کالج کی سیکورٹی کاجائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔اس موقع پرانکے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی ارباب خان‘ایس ایچ اوسٹی محمدرمضان اورایس ایچ اوکینٹ ثناء اللہ مروت کے علاوہ دیگرحکام بھی تھے۔انہوں نے ان مقامات پرسیکورٹی انتظامات کوچیک کیا اورانکومزیدموثربنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ان مقامات پرمتعلقہ حکام کوہدایات دیں کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے میں عقبی راستے کوبھی یقینی بنایاجائے۔ڈی آئی جی ڈیرہ نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی گارڈزکے اسلحہ کوبھی چیک کیا۔اورسکول کے سٹاف وطلباء سے بھی ملاقاتیں کیں۔اسکامقصدطلباء اورسٹاف کیلئے احساس تحفظ کویقینی بناناہے۔انہوں نے دورے کے دوران سیکورٹی گارڈزکی تعدادکوبڑھانے‘دیواروں کواونچاکرنے اوران پرخاردارتاریں لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔نادراآفس کے دورے کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات پرسخت برہمی کااظہارکیا اورسیکورٹی کومکمل کرنے کیلئے پندرہ یوم کی مہلت دیتے ہوئے سیکورٹی کوموثربنانے کی ہدایت کی۔بصورت دیگرنادراکے افسران اورمالک بلڈنگ کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔گومل میڈیکل کالج کے دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کویقین دلایاکہ سیکورٹی گارڈزکوخصوصی ٹریننگ دی جائیگی اورانکوجدیداسلحہ فراہم کیاجائیگا۔اس موقع پرانہوں نے گومل میڈیکل کالج کے سٹاف کے ہتھیاروں کیلئے خصوصی پرمٹ بنانے کی متعلقہ حکام کوہدایات بھی جاری کیں۔ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی نے کہاکہ موجودہ حالات کاتقاضہ ہے کہ سیکورٹی معاملات پرکسی صورت بھی غفلت نہیں ہونی چاہئے۔غفلت کے مرتکب اہلکاروں کوسخت سزادی جائیگی۔