عوامی ورکرز پارٹی شانگلہ کے کارکنوں کا سانحہ چارسدہ کیخلاف مظاہرہ

عوامی ورکرز پارٹی شانگلہ کے کارکنوں کا سانحہ چارسدہ کیخلاف مظاہرہ

  

پورن(بیورورپورٹ)عوامی ورکرز پارٹی ضلع شانگلہ کے کارکنوں کا باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے خلاف شانگلہ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پختونوں کی قتل عام کو بند کیا جائے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی شانگلہ کے صدر نصراللہ خان ،جنرل سیکرٹری کاشف رضا ،بحرروم ،عمرزادہ اور دیگر کا کہناتھا کہ پختون قوم کے بچوں کو ایک سازش کے تحت سکولوں اور یونیورسٹیوں میں نشانہ بنایا جارہاہے تاکہ یہ بچے تعلیم حاصل نہ کرسکے پختون قوم کی ترقی کی راہ کو بند کیا جائے ہم ان سازشوں کے بھرپور مذمت کرتے ہیں باچاخان یونیورسٹی کے حالیہ حملے کی جتنی مذمت کیا جائے کم ہے ہمارے بے گناہ بچوں کو انتہائی بے دردی سے نشانہ بنایا گیا پختون قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے ایسے بے گناہوں کو مارنا کسی مذہب میں نہیں جس طرح پختون قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان کی یہ نسل کشی اخر کب تک جاری رہے گی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ہے حکمرانوں کو چاہیئے کہ ہمارے درسگاہوں اور سکولوں کو محفوظ بنائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -