رواں سال بونیر میں 8 لاکھ پودے لگائے جائینگے ،احمد جلیل

رواں سال بونیر میں 8 لاکھ پودے لگائے جائینگے ،احمد جلیل

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر بونیر احمد جلیل نے کہا ہے کہ بونیر میں ائندہ چار سالوں کے دوران 38 لاکھ جبکہ امسال بونیر میں مختلف قسم کے اٹھ لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔جنگلات کے رقبہ میں عوام کے تعاون کے بغیر اضافہ ممکن نہیں،عوام جنگلات کے رقبہ میں اضافہکے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرکے اپنا قومی فریضہ اداکرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شین بونیر شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب کے بعد مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،اس سے قبل صوبائی وزیر خبیب الرحمان ،ضلع ناظم ڈاکٹر عبیدواللہ نے پودے لگاکر شین بونیر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر رینج افیسر مجتبی خان ،ایس ڈی ایف او اور دیگر سرکاری محکموں کے حکام بھی مو جود تھے ۔ڈی ایف او احمد جلیل نے کہا کہ بلین ٹریز سونامی پروگرام کے تحت صوبہ میں ایک ارب جبکہ ضلع بونیر میں 38 لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ شین بونیر شجرکاری مہم ایک ہفتہ تک جاری رہیگا ،بلین ٹریز سونامی مہم کے علاوہ شین بونیر پروگرام کے تحت 24 ہزار پودے لگائے جائیگے ،انہوں نے کہا کہ جنگلات کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے ملک خوشحال اور ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ،انہوں نے کہا کہ مخصوص رقبہ جات کے علاوہ بونیر کے کاشتکاروں اور زمینداروں کو مفت پودے بہت جلد فراہم کئے جائے گے ،بونیر میں پودے لگانے کا وقت 28 فروری تک انتہائی موزوں ہیں ،جسکے اچھے اثرات برامد ہونگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -