پی ٹی سی ایل سے 19فیصدانٹرنیٹ ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع

پی ٹی سی ایل سے 19فیصدانٹرنیٹ ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس ارشاد قیصراور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے پی ٹی سی ایل سے 19فیصدانٹرنیٹ ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے رٹ کی حتمی سماعت تک ٹیکس پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار کے پاس داخل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاضل بنچ نے گذشتہ روز پی ٹی سی ایل کی جانب سے بیرسٹر بابرشہزادعمران کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ صوبائی حکومت نے پی ٹی سی ایل پرانٹرنیٹ پرٹیکس میں12فیصد سے اضافہ کرکے19 اعشاریہ5فیصد کردیاہے جس کابوجھ براہ راست پی ٹی سی ایل کے صارفین پرپڑاہے اوراس اقدام سے انٹرنیٹ کے صارفین میں کمی واقع ہوئی ہے لہذا مذکورہ ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ صوبائی حکومت کو اس کے نفاذ کاکوئی اختیار نہیں جس پرفاضل بنچ نے اس ضمن میں جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کو تاحکم ثانی مذکورہ ٹیکس ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے پاس داخل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔