باجوڑ لیویز فورس کا امن کے قیام میں کلیدی کردار رہا ہے

باجوڑ لیویز فورس کا امن کے قیام میں کلیدی کردار رہا ہے

  

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ لیویز فورس کو دیگر فورسز کے برابر مراعات دی جائے۔ لیویز اہلکار۔باجوڑلیویز فورس 1961 ؁ء کو قائم ہوئے اس وقت سے لیکر آج تک باجوڑ لیویز کے جوانوں نے امن وامان قائم رکھنے کے خاطر دربنو سے لیکر طورغنڈی تک مختلف تحصیلوں میں پاک آرمی او رایف سی اہلکاروں کیساتھ شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کی ہیں ۔ آ ج تک تقریباََ67شہداء نے اپنے جانوں کے نذرانے دیکر اپنے خون کا تحفہ قوم کے سامنے پیش کیاہے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان نے باجوڑ لیویز کے ان لازوال قربانیوں کے بدولت باجوڑ لیویز کے8جوانوں کو تمغہ شجاعت سے نوازا ہے جوکہ ہمارے لئے باعث فخر ہے اور اس سے تمام لیویز جوانوں کا مورال بڑھ جاتاہے لیکن حالیہ سالوں میں باجوڑ لیویز فورس کے سروس رولز میں جو ردو بدل کیاگیاہے یعنیٰ 50سال سے سروس بڑھاکر 60سالہ کیاگیاہے ۔حکومت کے اس فیصلے سے تمام لیویز جوانوں کے دل ازاری ہوئی ہے اور ان کا مورال گرگیاہے لہذا ہمارا حکومت سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ ہمارے جوانوں کے قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا پرانا سروس رولز بحال کیاجائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -