پیپلز یوتھ آرگنائزیشن باجوڑ کے انتخابات مکمل
باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن باجوڑ کے انتخابا ت مکمل۔ابرا ر احمد سالار صدر منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن باجوڑایجنسی کے انتخابات زیر نگرا نی سا بق ایم این اے اخونزادہ چٹان ، شہاب الدین شہاب ، خان زیب نازکئی اور احمد سالار کے موجودگی میں چٹان ہاؤس میں منعقد ہوئے جس میں مندرجہ ذیل کابینہ کا انتخاب عمل میں لایاگیا ۔ ابرار احمد سالار صدر ، عبداللہ سینئر نائب صدر ، میاں حبیب گل سینئر نائب صدر دوئم ، اسماعیل نائب صدر ، شیر رحمان نائب صدر اول ، رحمان اللہ نائب صدر دوم ، زاہد احمد جنرل سیکرٹری ، گل رحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، امان اللہ پریس سیکرٹری ، اجمل خان فنانس سیکرٹری ، سعید اللہ آفس سیکرٹری ، سید الرحمن پروپیگنڈہ ، جمیل الرحمن سوشل میڈیا کوارڈینیٹر ، ذاکر اللہ ایریا کوارڈینیٹر اوررفیع اللہ رابطہ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔بعد ازاں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان نے کہا کہ نومنتخب کابینہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے ۔ انہوں نے احمد سالار کی کوششوں کو سراہاجس نے انتخابات کے عمل کو جلد یقینی بنایا۔