کراچی :ڈیفنس میں ٹرک اور کار میں ٹکر،2 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس خیابان مجاہد میں ٹرک اور کویت قونصلیٹ کے پروٹوکول کی کار میں تصادم ہوگیا، جس میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوا ہے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔