نیب کو پی ڈبلیو ڈی کے سب انجینئر کی گرفتاری سے روک دیا گیا

نیب کو پی ڈبلیو ڈی کے سب انجینئر کی گرفتاری سے روک دیا گیا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس ارشاد قیصراور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے نیب کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے30 سوات کی ترقیاتی سکیموں میں لاکھوں روپے خوردبرد کے الزام میں ملوث پی ڈبلیو ڈی کے سب انجینئرکی گرفتاری سے روک دیا اورنیب کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیااس موقع پرعارف خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے30سوات میں ترقیاتی سکیموں سے متعلق تحقیقات شروع کررکھی ہیں اوران تحقیقات میں درخواست گذار کوبھی نامزد کیاگیاہے تاہم پشاورہائی کورٹ درخواست گذار کو پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے اور قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوادرخواست گذار کو ایک بارپھرہراساں کررہی ہے لہذا نیب کودرخواست گذار کو گرفتار کرنے سے روکا جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد نیب کو درخواست گذار کی گرفتاری سے روکتے ہوئے جواب مانگ لیاہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -