شبقدر میں انصاف ایس ایف کے زیر اہتمام امن واک

شبقدر میں انصاف ایس ایف کے زیر اہتمام امن واک

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر میں انصاف سٹودنٹس فیڈیشن کے زیر اہتمام آمن واک کا اہتمام شبقدر ڈگری کالج کے طلبا ء نے ڈگری کالج سے باچہ خان چوک شبقدر تک واک کیا حکومت طلبا ء اور تعلیمی اداروں کی تحفظ کو یقینی بنائے باچہ خان یونیورسٹی کے نہتے اور بے گناہ طلباء کے قتل کی مذمت کرتے ہیں کامران خان حلیم زئی ۔تفصیلات کے مطابق شبقدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام شبقدر ڈگری کالج سے باچہ خان چوک تک امن واک منعقد ہوا جسمیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر حمزہ خان ۔جنرل سیکرٹری جنید خان چیف ارگنائزر نعمان ۔سلمان اور شہاب کے علاوہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چارسدہ کے صدر کامران حلیم زئی کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیا باچہ خان چوک شبقدر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کامران حلیم زئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ باچہ خان یونیورسٹی پر حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں کو علم کے حصول کیلئے بھیجتے ہیں نہ کہ شہادت کیلئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت طلباء اور تعلیمی اداروں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران ان بچوں کو تحفظ نہیں دیں سکتی تو فوری طور پر مستعفی ہوجائے انہوں نے کہا کہ طلباء نے ہمیشہ انقلابات برپا کئے ہیں اور اگر حکمرانوں نے بروقت سیکورٹی انتظامات نہ کئے اور دہشتگردی کا خاتمہ نہ کیا تو بھر طلباء کی انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -