بٹ خیلہ میں شادی شدہ خاتون گھر سے بھاگ گئی
بٹ خیلہ (بیوروپورٹ)مالاکنڈلیویز پوسٹ تھانہ بٹ خیلہ نے گھرسے بھاگنے والے شادی شدہ خاتون کوحراست میں لیکردارالرامان کومنتقل کرنے کے لئے قانونی کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی کے علاقہ گدامارکے ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ زینب زوجہ محمدابرارکچھ دن قبل گھریلوں معاملات کی وجہ سے گھرسے بھاگ گئی ہے تین دن مذکورہ خاتون نے گاؤں طوطہ کان اورایک دن بٹ خیلہ ہسپتال میں گزاری گزشتہ روزخفیہ اطلاع پرملاکنڈلیویز تھانہ بٹ خیلہ نے مذکورہ خاتون کوحراست میں لیکران کودرالامان منتقل کرنے کے لئے قانونی کاروائی شروع کردی۔