بٹ خیلہ سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 سمگلر گرفتار

بٹ خیلہ سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 سمگلر گرفتار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز نے بھاری مقدارمیں چرس برامد کرکے گرفتارملزمان کوعلاقہ قاضی کے عدالت نے دوروزنہ جسمانی ریمانڈپرتھانہ مالاکنڈکے حوالے کردیا۔تفصیلاات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈلیویز پوسٹ تھانہ مالاکنڈکے پوسٹ کمانڈرصوبیدارامیرزمان خان نے دیگرلیوی نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران چکدرہ سے کراچی جانے والے کوچ نمبرND.750کے خفیہ خانوں سے 62کلوگرام چرس برامد کرکے تین ملزمان یوسف ولدپشم خان ،محمدعلی ولدمحمدروزساکنان شاہ عالم باباتازہ گرام چکدرہ اورظاہرشاہ ولدلاجبرسکنہ علی مست چکدرہ کوگرفتارکرلیاملزمان کوسینئرسول جج/اعلیٰ علاقہ قاضی طفیل آحمدکے عدالت میں پیش کیاعدالت نے مذکورہ ملزمان کودوروزہ جسمانی ریمانڈپرتھانہ مالاکنڈ کے حوالے کردیا۔دریں اثناء گرفتارملزمان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ہمیں گاڑی میں چرس رکھنے کاکوئی بھی علم نہیں تھا گاڑی پہلے سے پیٹرول پمپ میں کھڑاتھاہم مزدوری کیلئے مذکورہ گاڑی کوکراچی لے جارہے تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -