کوہاٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن متعدد کیبن مسمار

کوہاٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن متعدد کیبن مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پنڈی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد کیبن، شیڈز اور عمارتوں کے چھجے مسمار کردئیے گئے ۔خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دیگر اضلاع کی طرح کوہاٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع شہر کے نکاسی آب کے بڑے نالے کے کنارے قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد کیبنز،شیڈز اور دکانوں و رہائشی مکانوں اور دیگر عمارتوں کے چھجے مسمار کردئیے۔آپریشن کے تمام کاروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر خود کرتے رہے اور اس موقع پر نائب تحصیلدار کوہاٹ،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیواور ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ٹی ایم اے اہلکاروں، انٹی انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور بھاری مشینری کے ذریعے نالے کے کنارے قائم تجاوزات ہٹا دئیے گئے۔اس موقع پر اے سی کوہاٹ محمد عمیر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا اور سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے ہر حال میں واگزارکرکے انکے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کامیابی کا انحصار انتظامیہ اور عوام کی دو طرفہ تعاون پر ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر ضروری ہے کہ شہری اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرکے ضلعی انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ شہر کی کشادگی اور خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکے۔