بنوں ،نیبرہوڈ کونسل 4 کا بجٹ پیش کردیا گیا

بنوں ،نیبرہوڈ کونسل 4 کا بجٹ پیش کردیا گیا

  

بنوں(نمائندہ پاکستان)نیبر ہوڈ کونسل 4بنوں سٹی کا بجٹ پیش کردیا گیا بجٹ نظام حاجی اسماعیل خان نے پیش کیا جسمیں غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 5لاکھ جبکہ 45لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اراکین نے بھاری اکثریت سے بجٹ کی منظوری دیدی بجٹ اجلاس میں ضلعی کونسلر سٹی تو حاجی محمد سجاد خان،نائب نظام غلام فریدخان نایزی،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما آصف الرحمن،اسفندیار خان،جنرل کونسلر ناہید بوستان،طارق خان،زاہد خان،ہدایت اللہ،انعام خان،زوہیب خان ،ظفر علی ظفری،عرفان ودیگر نے شرکت کی ناظم محمد اسماعیل خان نے بجٹ پیش کیا جس کے مطابق 45لاکھ روپے میں سے پہلے مبلغ20لاکھ روپے منصوبہ جات کیلئے رکھے جائیں گے جبکہ دوسرے فیز میں مبلغ25لاکھ روپے کے منصوبہ جات ہوں گے اسور تمام منصوبہ جات ہوں گے اور تمام منصوبہ جات صوبائی حکومت کے احکامات اور شیڈول کے مطابق تعمیر گلیات،ڈرین،کلورٹس،ڈونگہ،پریشر پمپس،ہینڈ پمپز،پروٹیکشن وال،گانڈی وغیرہ شامل ہیں جبکہ کمپیوٹر کیلئے ایک لاکھ20ہزار،فرنیچر کیلئے ایک لاکھ50ہزار روپے،دفتر کرائیہ کیلئے ایک لاکھ روپے،ٹیلی فون کیلئے50ہزار روپے،بجلی بل کیلئے30ہزار روپے،سٹیشنری کیلئے50ہزار روپے رکھے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ امسال کونسل ہذا میں کسی قسم کا نیا ٹیکس /پروفیشنل ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا ہے لہذا یہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا۔انہوں نے ضلعی کونسلر حاجی سجاد خان زرگر اور تحصیل ممبر شاکر اللہ خان سے بھی استدعا کی کہ وہ بھی نیبرہوڈ4کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -