بلامبٹ ،طور منگ کے زلزلہ متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم

بلامبٹ ،طور منگ کے زلزلہ متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم

  

بلامبٹ(نمائندہ پاکستان)الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر نے یوکے اسلامک مشن کے تعاون سے یوسی طورمنگ تحصیل خال کے زلزلہ سے متاثرہ100خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کردی ونٹر پیکج میں گرم کمبل اور چادریں اور کپڑے سمیت اشیائے خوردنوش شامل تھیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی کوراڈنیٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل فضل محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر نے اب تک تین ہزارسے زیادہ ونٹر پیکج اوراشیائے خوردنوش متاثرین زلزلہ میں تقسیم کر لیے ہیں جبکہ زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے کانڑو شمشی خان میں متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر شروع کی ہے جس میں اب تک انیس گھر مکمل کر لیے گئے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر واٹر سپلائی کے منصوبے شروع کررہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -