بلاول مارچ میں ملاکنڈ ڈویژن کا دورہ کرینگے

بلاول مارچ میں ملاکنڈ ڈویژن کا دورہ کرینگے

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکے ضلعی ناظم سیدآحمدعلی شاہ باچانے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری ماہ مارچ میں مالاکنڈ ڈویژن کادورہ کریں گے اورپارٹی کے کارکنوں کے کھلی کچہر سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار سید آحمد علی شاہ باچانیاخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مالاکنڈ میں ایک بڑی قوت ہے اورپارٹی کومزیدفعال کرنے کیلئے پارٹی کے مرکزی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کومالاکنڈانے کی دعوت دی ہے جوانہوں نے قبول کرکے ماہ مارچ میں مالاکنڈ کادورہ کرکے کارکنوں کے کھلی کچہری سے خطاب کریں گے اورکارکنوں کودرپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکرمالاکنڈ میں پارٹی کومزیدفعال ہوجائیگی ۔انہوں نے کہاکہ اب پیپلزپارٹی کوحجروں کے سیاست سے نکال کرباہرلوگوں تک منتقل کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -