شانگلہ ،ویلج کونسل ڈیرے لازئی کا 45 لاکھ کا بجٹ پیش
الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ویلج کونسل ڈیرئے لاڑئی کا پینتا لیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور،ویلج کونسل ڈھیرئی لاڑئے کا بجٹ اجلاس ویلج ناظم سید غفار شاہ باچا کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام کونسلروں بشمول خواتین کونلسرز نے شرکت کی اور تمام ممبران نے متفقہ طور پر ویلج کونسل ڈھیرئی لاڑئی کا ترقیاتی بجٹ مبلغ پینتا لیس لاکھ روپے منظور کئے اجلاس میں نا یب ناظم ممتاز علی اور کونلسر عبد الغفار،نثار خان کونلسر،نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ویلج کونسل چونکہ ابادی اور ایریا کے لحاظ سے بہت بڑا ہے اور حالیہ بجٹ بہت کم ہیاس لئے ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ویلک کونسل کو ابادی اور رقبے کے لحاظ سے وسائیل دئیے جائے اور اس کی بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔