سوات میں تعینات کمپیوٹرآپریٹرکی برطرفی کے احکامات کالعدم

سوات میں تعینات کمپیوٹرآپریٹرکی برطرفی کے احکامات کالعدم

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی پرمشتمل سبارڈینیٹ جوڈیشری ٹربیونل کے چیئرمین نے ڈسٹرکٹ کورٹس سوات میں تعینات کمپیوٹرآپریٹرکی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے سیشن جج کو دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاضل ٹربیونل نے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرڈسٹرکٹ کورٹس سوات کے کمپیوٹرآپریٹرطاہرکی اپیل کی سماعت کی اس موقع پر انہوں نے ٹربیونل کو بتایا کہ درخواست گذار کو 26مارچ2012ء بلاجواز طورپر ملازمت سے برطرف کردیاگیاہے جبکہ دوران انکوائری متعددشہادتوں کونظرانداز کیاگیاہے لہذادرخواست گذار کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر سیشن جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -