آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،زرداری

آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،زرداری

  

دبئی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا ایک اہم ترین ادارہ ہے ۔ توسیع لینے کارحجان ختم ہونا چاہیے جنرل راحیل شریف کابیان قابل تعریف ہے فیصلے سے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں دم توڑ گئی ہیں

مزید :

ملتان صفحہ اول -