آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کیلئے آئینی درخواست دائر

آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کیلئے آئینی درخواست دائر

  

اسلام آباد(اے این این) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، جب سے جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے ملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اورامن وامان میں بہتری آئی ہے،جس کے پیش نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمی سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -