ایف سی کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک

ایف سی کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک
ایف سی کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک

  

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب فرنٹیئرکانسٹبلری( ایف سی)سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وندر کے قریب ایف سی اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ، جس میں 4 دہشت گردہلاک ہوگئے، فوری طورپر ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کراچی منتقل کردی گئی ہیں۔مارے گئے ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آس پاس کے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی۔ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گرد بھتہ خوری ،قتل ، اقدام قتل ،دہشت گردی ،سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات میں قانون نافذ کر نیوالے اداروں کو مطلوب تھے ۔

مزید :

کوئٹہ -