علی ظفر اور سدھارتھ کی ڈنر سیلفی نے دھوم مچا دی
لاہور (این این آئی)پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہورترا کی 'ڈنر سیلفی' کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم ہے۔دو روز قبل دونوں اداکار ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے ساتھ نہایت دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے پائے گئے تھے۔ اس دوران علی ظفر نے سدھارتھ ملہوترا کو لاہور میں کھانے کی دعوت دی تھی جسے سدھارتھ نے قبول کرلیا تھا۔اور اب دونوں کی ایک ساتھ لی گئی سیلفی سے اندازہ ہوتا ہے کہ سدھارتھ اور علی ظفر حال ہی میں کسی کھانے کی دعوت پر موجود تھے۔سدھارتھ ملہوترا نے ٹوئٹر پر اپنی اور علی ظفر کی ایک سیلفی شئیر کی جس میں انہوں نے دعوت کے لیے علی کا شکریہ ادا کیا۔جس کے جواب میں علی کا کہنا تھا ’شکریہ کی کوئی بات نہیں، ایسی دعوت دوبارہ کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ دعوت ہوئی کہاں؟ کیا سدھارتھ واقعی میڈیا کی نظروں سے چھپ کر لاہور آئے یا دونوں اداکاروں نے پاکستان سے باہر کسی جگہ ملاقات کی۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ دونوں اپنے کسی آنے والے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں۔جواب چاہے جو بھی ہو، لیکن دونوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان آرٹ کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ضرور آرہے ہیں۔