پی آئی اے کی نجکاری، ملازمین نے ملک بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کردی

پی آئی اے کی نجکاری، ملازمین نے ملک بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کردی
پی آئی اے کی نجکاری، ملازمین نے ملک بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجکاری کیخلاف ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے تمام دفاتر کی تالہ بندی کردی اور کوئی بھی افسر آج دفاتر میں داخل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کیخلاف ملک بھر میں ملازمین نے ہڑتال کی کال دی ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے تمام دفاتر کی تالہ بندی کردی ہے ۔ ملازمین نے کراچی ، اسلام آباد ، پشاور ،لاہور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میںدفاتر کی تالہ بندی کرکے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے جس کی کسی قیمت پر نجکاری نہیں ہونے دینگے، حکومت نے اگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو تالہ بندی کے بعد 2 فروری سے اندون و بیرون ملک پروازیں بند کردیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -