گورنرسندھ کے بڑے بھائی جرمنی میں انتقال کرگئے

گورنرسندھ کے بڑے بھائی جرمنی میں انتقال کرگئے
گورنرسندھ کے بڑے بھائی جرمنی میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بڑے بھائی انوار العباد انتقال کرگئے۔ وہ جرمنی میں مقیم تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔ خاندان ذرائع کے مطابق انوار العباد کی تدفین جرمن میں کی جائیگی۔ مرحوم کی عمر70 سال تھی وہ طویل عرصے سے جرمنی میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھے انکے انتقال پر سیاستدانوں‘ سرکاری افسران صحافیوں سمیت اہم شخصیات نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بڑے بھائی انوارالعباد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کراچی -