بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں صدر راج نافذ کر دیا گیا، کانگریس کی مخالفت

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں صدر راج نافذ کر دیا گیا، کانگریس کی مخالفت
بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں صدر راج نافذ کر دیا گیا، کانگریس کی مخالفت

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی سرحدی ریاست اروناچل پردیش میں پیر کو صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس فیصلہ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ارونا چل کے وزیراعلیٰ نابام توئی اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجر یووال نے فیصلہ کو غلط قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کانگریس کے 16 باغی ارکان اور بی جے پی کے 11 ارکان اسمبلی نے ریاستی اسمبلی سے باہر اپنا اجلاس منعقدکر کے سپیکر کے خلاف مواخذ ے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت سیاسی بحران کا شکار ہو گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -