بے جاٹول پلازوں، محکمانہ زیادتیوں کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا 4 فروری کو ہڑتال کا اعلان

بے جاٹول پلازوں، محکمانہ زیادتیوں کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا 4 فروری کو ہڑتال ...
بے جاٹول پلازوں، محکمانہ زیادتیوں کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا 4 فروری کو ہڑتال کا اعلان

  

لاہور (ویب ڈیسک) یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان نے بے جاٹول پلازوں ، کسٹم ، ایکسائز ، موٹر وے پولیس، ایف بی آر اور دیگر محکموں کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف 4 فروری کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ، گزشتہ روز پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ رابطے کئے گئے اور تمام تنظیموں کی باہمی مشاورت کے ساتھ 4 فروری کو ملک بھر میں کاروبار مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذوالفقارعلی چوہدری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ ٹرک ڈرائیور وں کے ساتھ ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں ہو رہی ہیں پولیس کوئی تحفظ نہیں دیتی ، اس صورت حال میں گڈزٹرانسپورٹرکاروبار نہیں کر سکتے ۔

مزید :

لاہور -