ناکامیوں کے باوجود آفریدی کوکپتان برقرار رکھنے کا اعلان

ناکامیوں کے باوجود آفریدی کوکپتان برقرار رکھنے کا اعلان
ناکامیوں کے باوجود آفریدی کوکپتان برقرار رکھنے کا اعلان

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہے مگر کوئی پریشانی نہیں، ہارنے کے باوجود شاہدآفریدی کپتان رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہوا لیکن انہیں اس سے زیادہ پریشانی نہیں کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ملک سے باہر ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتاہے اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، شکست سے ٹیم رکتی نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ یاسر شاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں تاہم کھیل کی عالمی نگرانی باڈی نے اس معاملے پر مزید بیان بازی سے روک دیا ہے۔

مزید :

کھیل -