جنرل راحیل شریف کے فیصلے پر افسوس ہوا: پرویز مشرف

جنرل راحیل شریف کے فیصلے پر افسوس ہوا: پرویز مشرف
جنرل راحیل شریف کے فیصلے پر افسوس ہوا: پرویز مشرف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ سانحہ چارسدہ میں را اور افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہیں، حافظ سعید دہشت گرد نہیں، مسعود اظہر دہشت گرد ہے مگر اس حوالے سے حکومت پاکستان ایکشن لے، اسے بھارت کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک محب وطن قابل جرنیل ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ مولاناعبدالعزیز نے خود داعش کے ساتھ اپنے تعلقات کا اظہار کیا ہے، عجیب بات ہے کہ حکومت اقدامات نہیں کررہی ۔

مزید :

اسلام آباد -