برطانیہ اور بل گیٹس کا ملیریا پر کنٹرول کیلئے امداد کا اعلان

برطانیہ اور بل گیٹس کا ملیریا پر کنٹرول کیلئے امداد کا اعلان
برطانیہ اور بل گیٹس کا ملیریا پر کنٹرول کیلئے امداد کا اعلان

  

لندن (اے پی پی ) برطانوی وزیرخزانہ چانسلر جارج اوزبورن اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا بھر میںملیریا کے موثر اعلاج اور اس پر کنٹرول کیلئے اگلے پانچ سال کے دوران 4 اعشاریہ 28 ارب ڈالر کے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔ ڈبلیو ایچ اوکی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 ءکے دوران دنیا بھر میں اس موذی مرض سے جاں بحق ہونیوالے 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر بچوں کا تعلق افریقہ سے تھا ۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے برطانیہ اور بل گیٹس کی جانب سے کیے گئے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اس اقدام سے ملیریا کی تشخیص اور اس کے کنٹرول میں اہم پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -