چین نے 2016 ءکو بدعنوانی کیخلاف جنگ کا سال قرار دیدیا

چین نے 2016 ءکو بدعنوانی کیخلاف جنگ کا سال قرار دیدیا
چین نے 2016 ءکو بدعنوانی کیخلاف جنگ کا سال قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) چین کی حکومت نے رواں سال کو کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کا سال قرار دیتے ہوئے قوانین کو مزید سخت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ انسداد بدعنوانی کے سربراہ نے کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخت قوانین کے اثرات ظہر ہورہے ہیں تاہم پارٹی رہنماﺅں کو صاف ستھری حکمرانی اور ڈسپلن سے متعلق قوانین کو ایسے اندازمیں نافذ کرنا چاہیے کہ کسی کرپٹ او ر بدعنوان شخص کو معاف نہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی ہماری نظروں سے بچ سکے۔