غیر حاضری لگانے پر لیڈی ٹیچر نے ہیڈ مسٹریس کو کرسی مار کر زخمی کر دیا

غیر حاضری لگانے پر لیڈی ٹیچر نے ہیڈ مسٹریس کو کرسی مار کر زخمی کر دیا
غیر حاضری لگانے پر لیڈی ٹیچر نے ہیڈ مسٹریس کو کرسی مار کر زخمی کر دیا

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) گورنمنٹ گرلز سکول 71 شمالی میں غیر حاضری لگانے پر ٹیچر نے کرسی مار کر ہیڈ مسٹریس کو زخمی کر دیا ۔روزنامہ دنیا کے مطابق پرائمری ٹیچر مسرت رضوانہ کی عدم موجودگی پر ہیڈٹیچر رخسانہ محمود نے اس کی غیر حاضری لگائی جس کی رنجش پر مسرت رضوانہ نے مبینہ طور پر ہیڈ ٹیچر پردھاوابول کر اسے زخمی کر دیا اور کرسی اٹھاکر دے ماری اور فرار ہو گئی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ڈی او ایجوکیشن نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

مزید :

سرگودھا -